سوسائٹی
پاکستان: ڈیزل سے بھری وین اور مسافر بس کے تصادم میں 13 افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ایرانی ڈیزل سے بھری وین مسافر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 13 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ایرانی ڈیزل سے بھری وین مسافر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 13 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ عتیق شاہوانی نے بتایا ہے کہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی کے قریب صبح سویرے ڈیرہ غازی خان سے آنے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ڈیزل سے بھری وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک ایسا زور دار دھماکا ہوا جس میں دونوں گاڑیاں جل گئیں اور 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔