بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے 17 خصوصی پروازیں اڑان بھرنی شروع کر دی ہیں
دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے فلائٹ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ 27 پروازوں کے ذریعے چھ ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے فلائٹ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ 27 پروازوں کے ذریعے چھ ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات سے17خصوصی پروازوں کے ذریعے چار ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس لوٹیں گے۔
پاکستان 24 نیوز کے مطابق پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن نے خصوصی فلائٹ آپریشن کی منظوری دی ہے۔ یہ فلائٹ آپریشن 20اپریل سے 28اپریل تک جاری رہے گا۔
شیڈول کے مطابق 8 دن تک مختلف ملکوں سے مجموعی طور پر 27 پروازیں پاکستان آئیں گی اور ان پروازوں کے ذریعےچھ ہزار سے زائد پاکستانی شہری واپس وطن پہنچیں گے۔
خصوصی فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے کی 15 پروازوں کے علاوہ قطر ایئرلائنز 4،بحرین ایئر بھی ایک پرواز آپریٹ کرے گی، جبکہ سات خصوصی پروازوں کو آپریٹ کرنے کے لیے منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔
جنوبی افریقہ، کوریا، برطانیہ، یو اے ای سے چار پروازیں اسلام آباد، یو اے ای، آسٹریلیا سے چار پروازیں لاہور، یو اے ای، ملائیشیا، سنگاپور سے چھ پروازیں کراچی، یو اے ای سے دو پروازیں پشاور، تین ملتان، یو اے ای سے تین اور بحرین سے ایک پرواز فیصل آباد آئے گی۔
خصوصی آپریشن کے ذریعے آج پیر کو سات پروازوں کے ذریعے ایک ہزار 870 پاکستانی شہری جنوبی افریقہ، یو اے ای، بحرین سے وطن واپس پہنچیں گے۔
23 اپریل کو پرواز کوریا سے 100 پاکستانی شہریوں کو واپس وطن لائے گی، 24 اپریل کو مزید 1780 پاکستانی، ملائیشیا، سنگا پور، برطانیہ اور یو اے ای سے، 26 اپریل کوآسٹریلیا سے دو پروازوں کے ذریعے 250 پاکستانی اور 28 اپریل کو یو اے ای سے 5 پروازوں پر 1250 پاکستانی واپس وطن آئیں گے۔
aXA6IDMuMTQ0LjI1Mi4xNDAg ejasoft island