کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے چند اہم اقدامات
دن میں کئی بار اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے کم سے کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں۔ اپنی ناک اور منہ کو ڈھک کر رکھیں. کھانسی یا چھینک آنے پر ناک اور منہ کو رومال سے ڈھانپ لیں۔ ایسے لوگوں سے دور رہیں جن میں انفلوئنزا کی علامات ظاہر ہوں۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے چند اہم اقدامات
- روک تھام کے لئے یہ طریقے اپنائے:
دن میں کئی بار اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے کم سے کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں۔ اپنی ناک اور منہ کو ڈھک کر رکھیں. کھانسی یا چھینک آنے پر ناک اور منہ کو رومال سے ڈھانپ لیں۔ ایسے لوگوں سے دور رہیں جن میں انفلوئنزا کی علامات ظاہر ہوں۔
- صرف ماسک ہی کافی نہیں:
بہت سے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ سرجری ماسک کا استعمال وائرس کے خطرے سے بچا سکتا ہے، لیکن یہ بات درست نہیں ہے. ماسک کا استعمال وائرس کے خطرے کو کم تو کر سکتا ہے لیکن یہ کوئی علاج نہیں ہے.
- کلینک جانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کر لیں:
طبی مراکز کا یہ کہنا ہے کہ جب آپ کو موسم سرما، انفلوئنزا یا کورونا وائرس کی طرح کی علامات محسوس ہوں تو آپ فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کریں. اسی کے ساتھ احتیاط کے طور پر کلینک جانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر کو اطلاع دے دیں.
- بیماری کی حالت میں آفس نہ جائیں:
بیماری کی حالت میں آفس جانے سے نہ صرف کام میں آپ کو پریشانی ہوگی بلکہ اس سے دوسرے لوگ بھی متاثر ہو سکتے ہیں.
- ایسی جگہوں پر نہ جائیں جہاں وائرس پائے جاتے ہوں:
ایسی حالت میں ان ممالک کا سفر نہ کریں جہاں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے.
aXA6IDE4LjExOC4xMi4xMDEg ejasoft island