چین میں کورونا وائرس سے 2236 افراد کی موت
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے جبکہ 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے جبکہ 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیوز 18 کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے جبکہ 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ اطلاع چین کی قومی صحت کمیشن نے جمعہ کے روز دی ہے۔
ہیلتھ کمیشن نے بتایا ہے کہ قومی ہیلتھ کمیشن کو 31صوبوں سے ملی اطلاع کے مطابق تقریباً 75465 مریضوں میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ان میں 54965 افراد ابھی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جبکہ ان میں 11633 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بتادیں کہ دو ہزار دو سو چھتیس لوگوں کی موت ہوچکی ہے وہیں 18264 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
aXA6IDMuMTM4LjExNC4xOTgg
ejasoft island