پاکستان میں براہ راست چینی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دنيا نيوز کے مطابق چین کی طرف سے پاکستانی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ اور اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2020-19 کے ابتدائی 7 ماہ چین نے پاکستان میں پانچ سو بتیس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے۔
مالی سال کے اختتام پر چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کی توقع ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران چین نے پاکستان میں مجموعی طور پر 462.2 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال چین کی طرف سے پاکستانی برآمدات میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مالی سال کے پہلے 7 ماہ چین کی طرف سے 1.056 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.73 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال 1.038 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
aXA6IDMuMTkuMjkuODkg
ejasoft island