آج حکومت کا پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس ٹیرف پر ریلیف دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس ٹیرف پر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس ٹیرف پر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نيو نيوز کے مطابق وزیر اعظم کو آج اعلیٰ سطح اجلاس میں ریلیف کے طریقہ کار پر بریفنگ دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم اور پاور ڈویژن کے وزرا اور اعلیٰ افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔ لائف لائن صارفین کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان جبکہ گھریلو، تجارتی اور صنعتی شعبوں کے لئے ریلیف کی مختلف تجاویز تیار کی گئی ہیں۔
تیل کی قیمتوں میں کمی کی تجاویز وزیر اعظم کے سامنے رکھی جائیں گی، جبکہ تمام تر تجاویز کو آج کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ معاشی ٹیم بھی وزیر اعظم کو ممکنہ اقتصادی ریلیف پر بریفنگ دے گی۔