فارما صنعت کو کووڈ انیس ٹیسٹنگ کٹس کی تیاری میں تیزی لانے کےلئے وزیر اعظم کی ہدایت
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ مرکز نے اہم دواؤں اور طبی آلات تیار کرنے کےلئے 14 ہزار کروڑ روپے مالیت کی کئی اسکیموں کو پہلے ہی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے فارما صنعت سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگی پیمانے پر COVID-19 ٹیسٹنگ کِٹس تیار کریں۔
نيوز اون اير کے مطابق ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ مرکز نے اہم دواؤں اور طبی آلات تیار کرنے کےلئے 14 ہزار کروڑ روپے مالیت کی کئی اسکیموں کو پہلے ہی منظوری دے دی ہے۔
میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے فارما صنعت کے ساتھ COVID-19 سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر کو ایک صحت مند ہندوستان تشکیل دینے میں نمایاں رول ادا کرنا ہے ۔
جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ فارما صنعت نہ صرف لازمی دوائیں ، میڈیکل کِٹس اور آلات کی سپلائی کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائے گی، بلکہ اختراع اور تحقیق پر بھی توجہ دے گی۔
دوا ساز کمپنیوں نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ ہندوستان کے پاس سبھی ضروری فارما اشیاء کی کافی سپلائی ہے، اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
aXA6IDMuMTM3LjE2MS4yMjIg
ejasoft island