جرمن وزیر خزانہ: ہم 150 بلین یورو کے برابر ایک ضمنی بجٹ تیار کررہے ہیں
جرمنی کے وزیر خزانہ اولاف شولز نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس سے ہونے والے معاشی نقصان سے نمٹنے کے لئے جرمن میں 150 بلین یورو کے برابر ایک ضمنی بجٹ تیار کر رہے ہیں۔
جرمنی کے وزیر خزانہ اولاف شولز نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس سے ہونے والے معاشی نقصان سے نمٹنے کے لئے جرمن میں 150 بلین یورو کے برابر ایک ضمنی بجٹ تیار کر رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جرمنی کے وزیر خزانہ اولاف شولز نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلنے سے ہونے والے معاشی نقصان سے نمٹنے کے لئے ایک بڑے فنانسنگ پیکیج کے تحت 150 بلین یورو (160 بلین ڈالر) کے اضافی بجٹ پر کام کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ اولاف شولز نے مزید کہا ہے کہ ایک سو پچاس بلین ڈالر کی رقم ایک بڑی رقم ہے اور اس سے ہمیں مالی تعاون حاصل ہوگا جس کی ہمیں ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق اولاف شولز نے ایک مختصر پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اس فنانسنگ پیکیج کے علاوہ ہم اپنے ملک کے دیگر اداروں کے لئے راہ ہموار کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے ماتحت چلنے والی کمپنیوں کے استحکام کے لئے ضروری اقدامات کرسکیں... اس لئے پہلے ہی سے ایک واضح اور مضبوط پیغام بھیجنا ضروری ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS40NC4yMyA= ejasoft island