ہندوستان: کورونا کے تئیں ڈی ایم آر سی کا بڑا اعلان، 'عوام کرفیو' کے دن میٹرو بند
كورونا کے مسلسل بڑھتے ہوئے قہر کی وجہ سے ملک میں لوگوں کو گھروں پر رہنے کا مشورہ حکومت نے دی ہے۔
كورونا کے مسلسل بڑھتے ہوئے قہر کی وجہ سے ملک میں لوگوں کو گھروں پر رہنے کا مشورہ حکومت نے دی ہے۔ وہیں وزیر اعظم مودی نے بھی اتوار کو عوام کرفیو کی اپیل کی ہے. اس اپیل سے پہلے ملک کے مختلف شہروں میں مالز ، سنیما گھر بند کر دیے گئے ہیں۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں اتوار کے روز میٹرو بند رہے گی. دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے یہ معلومات ٹویٹ کر کے دی ہیں ۔اے بی پی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے كورونا سے بچاؤ کے لئے ملک میں بروز اتوار 22 مارچ کو عوام کرفیو کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک کوئی بھی گھر سے باہر نہ نکلے. عوام کرفیو کے ہی پیش نظر ڈی ایم آر سی (دہلی میٹرو ریل کارپوریشن) نے میٹرو ٹرینوں کو اتوار کے روز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹویٹس میں پی ایم مودی کی اپیل کا ذکر ہے اور لکھا ہے کہ ہماری خدمات بند رہیں گی. اس اقدام کا مقصد عوام کو گھر کے اندر رہنے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے، جو Covid -19 کے خلاف جنگ بندی کے لئے ضروری ہے. عوام کرفیو کے دوران بنگلور میٹرو کو بھی بند رکھا جائے گا.
aXA6IDMuMTM4LjE4OC4yNDgg ejasoft island