کورونا وائرس كى وجہ سے دنیا بھر میں اموات 11 ہزار سے زائد
اٹلی میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 600 سے زائد افراد کی زندگیاں نگل لیں، جس کے بعد یورپی ملک میں عالمگیر وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 600 سے زائد افراد کی زندگیاں نگل لیں، جس کے بعد یورپی ملک میں عالمگیر وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اطالوی حکام کے مطابق جمعے کے روز اٹلی میں 627 افراد ہلاک ہوئے جب کہ اسپین، فرانس اور جرمنی کو ملا کر صرف یورپ میں اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
جيو نيوز کے مطابق اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 47 ہزار 21 ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا پر اطالوی فوجی ٹرکوں کی تصاویر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اٹلی میں قبرستان میں دفنانے کے لیے جگہ ختم ہونے کے بعد لاشوں کو فوجی ٹرکوں میں لاد کر لے جایا جا رہا ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 نئے کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، لیکن مسلسل تیسرے روز ایک بھی کیس وبا کے مرکز ووہان سے رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 255 اور کیسز 81 ہزار 8 ہو گئے ہیں، لیکن 71 ہزار 740 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ اور جنوبی کوریا میں 8، 8 جب کہ سنگاپور میں بھی دو نئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں،اور ایران میں اموات کی تعداد ایک ہزار 433 تک پہنچ گئی ہے۔
aXA6IDMuMTI5LjI0Ny4xOTYg ejasoft island