پاکستان: کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین سے متعلق گائیڈ لائنز جاری
خیبر پختونخواہ کے محکمہ ریلیف و بحالی نے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔
خیبر پختونخواہ کے محکمہ ریلیف و بحالی نے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔
محکمہ ریلیف و بحالی کے اعلامیے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کو غسل دینے اور تدفین کرنے والوں کو ماسک، دستانے اور دیگر حفاظتی تدایبر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید ہدایت کی گئی ہےکہ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کو پلاسٹک کور میں بند کرکے تابوت میں دفن کیا جائے اور غسل کے دوران استعمال ہونے والی اشیاء کو فوری تلف کیا جائے جب کہ قریبی رشتہ دار میت کو تابوت کے گلاس پین ونڈو سے صرف دیکھ سکتے ہیں۔
ياد رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک خیبرپختونخواہ میں دو ہلاکتیں ہوئی ہیں، جن میں سے ایک شہری کا تعلق مردان اور دوسرے کا پشاور سے ہے، جب کہ صوبے میں کیسز کی تعداد 20 سے زائد ہے۔