پاکستان: کورونا فنڈ کے لئے سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی
پاکستان میں سندھ حکومت نے کورونا فنڈ کے لئے سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنا شروع کردی ہے۔
پاکستان میں سندھ حکومت نے کورونا فنڈ کے لئے سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنا شروع کردی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کی تنخواہوں سے ایک ارب 78 کروڑ24 لاکھ 69 ہزارروپے کاٹے گئے ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کٹوتی گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین اورافسران کی تنخواہوں میں نافذ کیاگیا ہے، اس کے علاوہ صوبائی وزراء، مشیرین اور معاونین خصوصی کی بھی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں سے کاٹی گئی رقم کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں پر خرچ ہوگی۔
ياد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے 3 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا تھا، اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل بھی کی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخواہ اور ایک کا سندھ سے ہے۔
ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 495 تک جاپہنچی ہے جس میں سے 252 کیس سندھ میں، 96 پنجاب میں، بلوچستان میں 92، خیبرپختونخواہ میں 23، گلگت میں 21، اسلام آباد میں 10 اور ایک آزاد کشمیر میں سامنے آیا ہے۔
aXA6IDMuMTQuMTMwLjI0IA== ejasoft island