اٹلی میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے ایئر انڈیا کا ڈريم لائنر جہاز روانہ ہوگا آج
اٹلی میں پھنسے ہندوستانی شہریوں اور مسافروں کو نکالنے کے لئے ہفتہ کو ایئر انڈیا کا 787 ڈریم لائنر ہوائی جہاز روانہ گا،اور اتوار کی صبح پھنسے ہوئے لوگوں کو لے کر دہلی واپس لوٹے گا۔
اٹلی میں پھنسے ہندوستانی شہریوں اور مسافروں کو نکالنے کے لئے ہفتہ کو ایئر انڈیا کا 787 ڈریم لائنر ہوائی جہاز روانہ گا،اور اتوار کی صبح پھنسے ہوئے لوگوں کو لے کر دہلی واپس لوٹے گا۔
امر اجالا کے مطابق مرکزی حکومت نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کیا کہ 22 مارچ سے ایک ہفتے کی مدت کے لئے ہندوستان میں کسی بھی بین الاقوامی پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. ایئر انڈیا کے ایک اہلکار نے کہا کہ روم کے لئے پرواز دہلی ہوائی اڈے سے شام ڈھائی بجے جائے گی. افسر نے بتایا کہ پرواز اتوار کی صبح روم میں پھنسے تمام ہندوستانیوں کو نکال کر دہلی واپس آئے گی.
غور طلب ہے کہ 15 مارچ کو وائرس سے متاثر ایران اور اٹلی میں پھنسے ہوئے 450 سے زائد ہندوستانیوں کو دو جہازوں سے واپس لایا گیا اور انہیں مختلف وارڈ میں رکھا گیا۔
بتادیں کہ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صبح تقریبا پونے دس بجے ملان نامی جہاز کے ذریعے 218 ہندوستانی پہنچے، جن میں زیادہ تر طلبہ ہیں، انہیں جنوب مغرب دہلی کے چھاولا علاقے میں واقع آئی ٹی بی پی کے الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjIyMS4xOTEuNTYg ejasoft island