کورونا وائرس کی معلومات فراہم کرنے والی پاکستانی سرکاری ویب سائٹ بند
حکومت پاکستان کی طرف سے جمعرات کو کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار شیئر کرنے اور وبا سے متعلق آگاہی پھیلانے کی غرض سے قائم کی گئی ویب سائٹ لمحاتی وقفوں کے علاوہ مسلسل بند ہے۔
حکومت پاکستان کی طرف سے جمعرات کو کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار شیئر کرنے اور وبا سے متعلق آگاہی پھیلانے کی غرض سے قائم کی گئی ویب سائٹ لمحاتی وقفوں کے علاوہ مسلسل بند ہے۔
اردو نيوز ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ویب سائٹ کو ایکسس کرنے کی کوشش کرنے والے صارفین کو سرکاری ویب سائٹ کے سرور کی جانب سے خودکار پیغام میں بتایا جاتا ہے کہ ‘سائٹ انٹرنل سرور ایرر‘ کی وجہ سے بند ہے۔
ویب سائٹ تک رسائی کی کوئی کوشش اگر جزوی کامیاب ہو تو بھی زیادہ سے زیادہ یہ ہوتا ہے کہ بغیر کسی ترتیب کے مختلف اعداد و شمار دکھائی دینے لگتے ہیں۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ کورونا وائرس کے متعلق حکومتی سطح پر کسی ویب سائٹ کا اعلان کیا گیا، اور وہ چل نہیں سکی یا بند کر دی گئی۔
قبل ازیں 12 مارچ کو وزیر اعظم آفس پاکستان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق لائیو اپ ڈیٹس کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی ویب سائٹ پر لائیو ڈیش بورڈ پر بنایا گیا ہے۔
aXA6IDEzLjU5LjYxLjExOSA= ejasoft island