انٹرٹینمنٹ
کورونا کے باعث پاکستان ریلوے کی طرف سے مزید 22 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان
پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مزید 11 روٹس پر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مزید 11 روٹس پر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
جيو نيوز کے مطابق پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی 22 ٹرینیں بند کی جارہی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ موہن جوداڑو، تھل ایکسپریس، ماروی پسنجر، موسیٰ پاک، چناب ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس، ثمن سرکار اور فیصل ایکسپریس کو کو رونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بند کیا جارہا ہے۔
ياد رہےکہ اس سے قبل وزیر ریلوے نے 6 روٹس پر چلنے والی 12 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ریلوے کے مختلف روٹس پر 134 ٹرینیں چلتی تھیں جن میں سے 34 بند کردی گئی ہیں اور باقی 100رواں دواں ہیں۔
aXA6IDMuMTI5LjIzLjMwIA== ejasoft island