کورونا وائرس: پاکستان کے صوبۂ سندھ میں 357 کرونا وائرس کے مریض ہیں
پاکستان کے صوبۂ سندھ کے شعبۂ صحت کی وزیر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ میں 357 کرونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔
پاکستان کے صوبۂ سندھ کے شعبۂ صحت کی وزیر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ میں 357 کرونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ محکمۂ صحت نے کرونا کی تشخیص کے لئے اب تک 2700 ٹیسٹ کرائے ہیں جن میں سے 101 مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور ان میں سے ایک کراچی میں اور دوسرا حیدرآباد میں رپورٹ ہوا ہے۔
وزیر صحت عذرا پیچوہو کے مطابق سکھر شہر کے قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین میں 255 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور کرونا وائرس کے 357 مریضوں میں سے 3 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزیر صحت نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے باعث ایک مریض کا انتقال ہوا ہے اور وہاں تشخیص کئے گئے 60 کیس مقامی سطح پر منتقل وائرس کے ہیں۔
یاد رہے کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے ابھی مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
aXA6IDMuMTI4LjIwMi4yMjEg
ejasoft island