پاکستان:قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 43 فیصد کا اضافہ
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 3.270 ملین ڈالر تک بڑھ گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء کے دوران برآمدات کا حجم 2.289
رواں مالی سال کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 3.270 ملین ڈالر تک بڑھ گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء کے دوران برآمدات کا حجم 2.289 ملین ڈالر رہا تھا۔
اردو پوائنٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران قیمتی پتھروں کی قومی برآمدات میں 9 لاکھ 81 ہزار ڈالر یعنی 43 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTIuMTA4LjIzNiA= ejasoft island