ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 5 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا کیا اعلان
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا کی روک تھام کے لئے پاکستان کو فوری طور پر 5 کروڑ ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا کی روک تھام کے لئے پاکستان کو فوری طور پر 5 کروڑ ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے امیر ممالک اور عالمی اداروں کو غریب ممالک کا قرض معاف کر دینا چاہئے کیونکہ غریب ممالک کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ کورونا کی روک تھام کر سکیں۔
اب ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو 5کروڑ ڈالر دے گا، ایشائی ترقیاتی بینک پاکستان کو یہ رقم فوری طور پر ادا کرے گا۔
اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے نمٹنے کے لئے مجموعی طور پر پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ عالمی بینک بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا۔
aXA6IDMuMTQxLjIwMi4xODcg ejasoft island