كاروبار
اے ڈی بی کی طرف سے پاکستان کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض منظور
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لئے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی ہے۔
جيو نيوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پنجاب کے 7 شہروں کے لئے قرض دیا گیا ہے جس کا مقصد شہری خدمات کا معیار بہتر اور جدید منصوبوں کے لئے آسانی فراہم کرنا ہے۔