پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین کا فلائٹ آپریشن کیا معطل
پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین کا فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے جبکہ امپورٹ کی جانے والی اشیاء کو فیومیگیشن کے بعد کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین کا فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے جبکہ امپورٹ کی جانے والی اشیاء کو فیومیگیشن کے بعد کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر آنے والے تمام اور بالخصوص خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔
تمام ایئر پورٹس پر مسافروں کی امیگریشن سے پہلے اُن کی اسکریننگ کی جارہی ہے، علاوہ ازیں ایئر پورٹس پر خصوصی اسپرے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت جہازوں کے اندر بھی فیومیگیشن کی جارہی ہے۔
دوسری طرف سول ایوی ایشن نے پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق چین کے ساتھ براہ راست پروازیں دو فروری تک منقطع رہیں گی اور پھر اسکے بعد صورتحال کو دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔