ڈاکٹر ظفر مرزا: پاکستان میں اب تک کوئی شہری کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی شہری کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی شہری کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اے آر وائی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 213 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، پوری دنیا کورونا وائرس سے متعلق تشویش میں مبتلا ہے اور یہ وائرس چین سمیت 15 ممالک میں پھیل چکا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزيد کہا ہے کہ قوم کو کورونا وائرس کی صورت حال پر باخبر رکھنا فرض سمجھتے ہیں، جن لوگوں میں بیماری پھیلی ہے ماضی میں انہوں نے چین کا سفر کیا ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت کا مزيد کہنا ہے کہ متاثرہ ممالک میں کورونا وائرس کی منتقلی چین سے ہوئی ہے، پاکستان میں ابھی تک کوئی کورونا وائرس سے متاثرہ مریض نہیں ہے۔ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی طلبہ میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتايا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے چین میں کورونا وائرس سے متاثر غیر ملکیوں کو واپس نہ لانے کی سفارش کی ہے، ڈبلیو ایچ او کسی کو چین سے اپنے شہریوں کے انخلا کی تجویز نہیں دے رہا ہے۔
aXA6IDMuMTQ5LjIzMC40NCA= ejasoft island