پاکستان کی موجودگی میں افغان امن معاہدے پر ہوں گے دستخط
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط ہوں گے، کیونکہ پاکستان کے بغیر ان معاملات کا آگے بڑھنا ممکن نہیں تھا۔

ڈان نيوز کے مطابق دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 'افغانستان کے مسئلے کا پر امن حل آسان نہیں تھا اور نہ ہے'۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'سب سے پہلے تو ہمیں دنیا کو یہ باور کروانا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل طاقت کے ذریعے ممکن نہیں، بلکہ جامع مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا'۔
مزید انہوں نے کہا کہ 'دوسری بات یہ ہے کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے آمادہ کرنا بھی آسان نہیں تھا'