کورونا سے بچنے کے لئے عام ماسک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
ماہر متعدی امراض ڈاکٹر اسما نسیم کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے این 95 ماسک کی ضروت نہیں ہے بلکہ عام ماسک کے استعمال سے بھی وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔
ماہر متعدی امراض ڈاکٹر اسما نسیم کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے این 95 ماسک کی ضروت نہیں ہے بلکہ عام ماسک کے استعمال سے بھی وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔
نوائے وقت كے مطابق متعدی امراض کی ماہر ڈاکٹر اسما نسیم نے کہا ہے کہ وائرس کی موجودگی پریشانی کا باعث ہے اور دنیا اس سے پریشان ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وائرس سے بچنے کا حل احتیاط ہے، وائرس سے بچنے لئے ضروری ہے کہ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں۔ ڈاکٹر اسما نسیم نے یہ بھی کہا ہے کہ جو لوگ صحت مند ہیں ان کے لئے ضروری نہیں کہ وہ ماسک پہنیں اور کورونا وائرس کے لئے این 95 ماسک کی بالکل ضرورت نہیں بلکہ عام ماسک کے استعمال سے بھی وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4xNzEuMjAg ejasoft island