اینڈی فلاور نے ملتان اسٹیڈیم کو دنیا کے بہترین اسٹیڈیم میں سے ایک قرار دے دیا
ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ ملتان میں ان کا قیام یادگار رہا، اور وہ ملتان کی عوام کی گرم جوشی اور مہمان نوازی کا مشکور ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں پہلی بار 3 میچز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملتان کے شائقین کرکٹ کی جانب سے بھر پور انداز میں شرکت ہوئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل 5 میں ملتان میں منعقد کئے جانے والے تینوں میچز میں تقریباً 80 ہزار شائقین نے جب اسٹیڈیم کا رخ کیا تو انہوں نے پی ایس ایل کے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے ساتھ پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کے دل بھی جیت لئے۔
اس ضمن میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ ملتان میں ان کا قیام یادگار رہا، اور وہ ملتان کی عوام کی گرم جوشی اور مہمان نوازی کا مشکور ہیں۔ اینڈی فلاور نے مزید کہا ہے کہ ملتان اسٹیڈیم کے تینوں میچوں میں شائقین کی تعداد اور ان کا سپورٹ زبردست تھا اور انہوں نے امید بھی ظاہر کی ہے کہ شائقین نے پرفارمنس پر ضرور فخر محسوس کیا ہوگا۔
aXA6IDMuMTQ3LjEwMy4yMzQg ejasoft island