بارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ متاثر ہونے کا خدشہ
راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم راولپنڈی میں گزشتہ رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا ہے، آج رات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے تاہم بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں پانی جم گیا ہے تاہم گراؤنڈ انتظامیہ نے پچ کو کورز سے ڈھانپ رکھا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں نکاسی آب کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔ دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو راولپنڈی میں ہونے والے میچوں کو بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ میدان اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کر آج کے میچ کا فیصلہ کیا جائے گا اور شائقین کرکٹ کے جوش وجذبہ کا اندازہ ہے لہذا میچ کے انعقاد کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
aXA6IDE4LjE5MS4yNDEuNTEg ejasoft island