کھیل
پاکستان: ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کو کینبرا میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر کیا ہے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کو کینبرا میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر کیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز بنائے، اور اس کے جواب میں پاکستان نے یہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ نے پاکستان کی جانب سے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ہیلی میتھیوز کو ایل بی ڈبلیو کر دیا، اور لی این کربی بھی ڈیانا کا شکار بنیں، اور اس طرح ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑا۔
aXA6IDMuMTQ1LjE1Ni4yNTAg ejasoft island