سنگاکارا کیلئے وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ
میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کپتان کمار سنگاکارا سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ دیا یے۔
میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کپتان کمار سنگاکارا سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ دیا یے۔
فیصل جاوید نے ایم سی سی کے صدر کمار سنگا کارا کا پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ آہستہ آہستہ بحال ہورہا ہے، ایم سی سی کی ٹیم نے پاکستان کا ایک ہفتے کا دورہ کیا اور روانگی سے قبل کمار سنگارا کی قیادت میں ٹیم نے سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی یے اور اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی بھی موجود تھے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے سنگاکارا کو عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ پیش کیا ہے۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ایم سی سی نے 47 برس بعد پاکستان کا دورہ کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی طرف گامزن ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوری پاکستان سپر لیگ پاکستان میں ہونا بہت ہی خوش آئند بات ہے، وزیر اعظم نے وعدہ کیا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اب ایسا ہی ہونے جا رہا ہے، وہ پاکستان کا دورہ کرنے پر ایم سی سی الیون کا شکریہ ادا کرتے ہیں.