کھیل
پاکستان: پی ایس ایل 5نے کوئٹہ کو جیت کے لئے 169 رنز کا دیا ہدف
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔
جیو نیوز کی تفصلات کے مطابق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوورز میں 168 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی اور ڈیوڈ ملان 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔
aXA6IDMuMTYuMTQ4LjEyOCA= ejasoft island