کرکٹ: جنوبی افریقہ نے اگلے ماہ پاکستان آ کر کھیلنے سے معذرت کر لی
جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ بی بی سی کے مطابق پاکستان آکر نا کھیلنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ زیادہ کرکٹ کھیلنے کے باعث کھلاڑیوں پر دباؤ بہت زیادہ ہو گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ بی بی سی کے مطابق پاکستان آکر نا کھیلنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ زیادہ کرکٹ کھیلنے کے باعث کھلاڑیوں پر دباؤ بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کو اس دورے میں پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنی تھی۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے دورہ نہ کرنے کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ طور پر مطلع کردیا ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس کے کھلاڑی بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اس دباؤ کی وجہ سے ان کے لئے پاکستان آکر کھیلنا ممکن نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے یہ ضرور کہا ہے کہ وہ اسی سال کسی وقت پاکستان میں یہ سیریز ضرور کھیلیں گے۔
aXA6IDMuMTI5LjIxMS44NyA= ejasoft island