انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں ہنگامے پر بنگلہ دیشی اور ہندوستانى کرکٹرز کو سزا
آئی سی سی کے مطابق بنگلہ دیش کے کھلاڑی شمیم حسین، رکیب الحسن اور توحید ریدوئے آئی سی سی کے لیول تین قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ دوسری طرف ہندوستان کے آکاش سنگھ اور روی بشنوئی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں جیت کے جشن کے دوران گتھم گتھا ہونے پر بنگلہ دیش کے تین اور ہندوستان کے دو کھلاڑیوں کو قصور وار ٹہرایا ہے۔
وى او اے كے مطابق بنگلہ دیش نے اتوار کو جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں ہندوستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دی تھی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔
ہندوستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہی تھی، تاہم بنگلہ دیش نے ہندوستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
فتح کا جشن منانے کے لئے بنگلہ دیش کے کھلاڑی فیلڈ میں آئے تو اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی۔
آئی سی سی کے مطابق بنگلہ دیش کے کھلاڑی شمیم حسین، رکیب الحسن اور توحید ریدوئے آئی سی سی کے لیول تین قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ دوسری طرف ہندوستان کے آکاش سنگھ اور روی بشنوئی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
aXA6IDE4LjIyNi4yNTEuNjgg
ejasoft island