راولپنڈی ٹیسٹ : پاکستان نے بنگلا دیش کو ایک اننگ اور44 رنز سے دی شکست
پاکستان نے روالپنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو ایک اننگ اور 44 رنز سے شکست دے دی ہے، بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگ میں 168 رنز بنا کر واپس لوٹ گئی ہے۔
پاکستان نے روالپنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو ایک اننگ اور 44 رنز سے شکست دے دی ہے، بنگلہ دیشی ٹیم دوسری اننگ میں 168 رنز بنا کر واپس لوٹ گئی ہے۔
جى اين اين نيوز کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز سے اپنی نامکمل اننگ کا آغاز کیا، تو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی بنگلادیشی کپتان مؤمن الحق کو پویلین واپس بھیج دیا، وہ 41 رنز کی اننگ کھیل کر آوٹ ہوگئے۔ جس کے بعد آنے والے کھلاڑی بھی اپنی ٹیم کے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کرسکے، اور 156 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
8وکٹیں گنوانے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کے آخری دو کھلاڑی اپنی ٹیم کے اسکور میں صرف 12 رنز کا اضافہ کرسکے، اور پوری مہمان ٹیم دوسری اننگ میں 168 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔