کراچی میں انفلوئنزا سے 5 افراد جاں بحق
کراچی میں ایک ماہ کے دوران 5 افراد ایچ ون این ون انفلوئنزا سےانتقال کر گئے ہیں۔
کراچی میں ایک ماہ کے دوران 5 افراد ایچ ون این ون انفلوئنزا سےانتقال کر گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ جنوری سے لے کر اب تک 129 سے زائد افراد ایچ ون این ون انفلوئنزا سے بیمار ہوئے ہیں، جن میں 71 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر قائد میں ایچ ون این ون انفلوئنزا سے 5 افراد انتقال کر چکے ہیں، انتقال ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ایچ ون این ون انفلوئنزا سے متعلق ماہرین صحت نے صلاح دی ہے کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، اور چھینکتے اور کھانستے وقت منہ کو ٹشو یا کپڑے سے ڈھانپ لیں۔
ماہرین صحت کا مزید کہنا ہے کہ کھانا کھانے سے قبل ہاتھ کو اچھی طرح دھولیں، اور بلا ضرورت رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔
aXA6IDMuMjIuMjQ4LjIwOCA=
ejasoft island