وزیراعلیٰ اور گورنرپنجاب کے درمیان ملاقات
وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور کے درمیان خصوصی ملاقات ہوئی ہے، جس میں (ق) لیگ سےمذاکرات سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور کے درمیان خصوصی ملاقات ہوئی ہے، جس میں (ق) لیگ سےمذاکرات سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی ہے۔
اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہم نے انتظامیہ کو متحرک کردیا ہے، عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی کا کرپٹ پاکستان دفن ہو چکا ہے، اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفاف پاکستان پروان چڑھ رہا ہے، ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس کرپشن بچاؤ کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، سیاسی یتیموں کو پہلے کی طرح اب بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، کسی کو فلاح عامہ کے اقدامات میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے، ہم مل کر صوبے کی عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔
aXA6IDE4LjIxOS44Ni4xNTUg ejasoft island