چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیرصدارت آج سہ پہر 2 بجے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا، جس میں عدالت عالیہ لاہور کے سینئر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔
جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کے سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
نيو نيوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی زیرصدارت آج سہ پہر 2 بجے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا، جس میں عدالت عالیہ لاہور کے سینئر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔
بتادیں کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مشیرعالم، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ، وزیر قانون سمیت دیگر جوڈیشل کمیشن کے ممبران شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ اجلاس کے بعد جسٹس محمد قاسم خان کو چیف جسٹس بنانے سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی سفارشات ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی، اور پھرججز پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات منظوری کےلئے صدر پاکستان کو بھجوائی جائیں گی۔ صدر پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
بہر کیف چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس محمد قاسم خان 19 مارچ کو نئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
aXA6IDMuMTQ5LjI1NC4xMTAg ejasoft island