سعودی وزیر خارجہ اور پاکستانی ہم منصب کے مابين ٹیلی فون پر گفتگو
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں مسئلہ کشمیر، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے سعودی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں مسئلہ کشمیر، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔
ڈان نيوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، اور ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔
ساتھ ہی دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اہم رکن ہونے کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی غیر متزلزل اور بھرپور حمایت پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ہے۔