ہندوستانی وزيراعظم اور ان کے سری لنکن ہم منصب کے مابين بات چیت
نئی دہلی میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راج پکشا اور ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
نئی دہلی میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راج پکشا اور ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
جناب راج پکشا ہندوستان کے پانچ روزہ دورے پر کل نئی دہلی پہنچے ہیں۔ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی آیا ہے۔ وفد میں کچھ وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور سری لنکا کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔
بتادیں کہ آج صبح راشٹرپتی بھون میں اُن کا باقاعدہ استقبال کیا گیاہے۔
ریڈیو ہندوستان کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے معزز مہمان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے، اور ترقی اور سیکورٹی میں سری لنکا کو ایک ساجھے دار ملک قرار دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے بھی سری لنکا کے وزیراعظم کے ساتھ گفتگو کی ہے۔
معزز مہمان آج شام صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ وارانسی، سارناتھ، بودھ گیا اور تروپتی سمیت تاریخی اہمیت کے حامل مذہبی مقامات کا دورہ کرنا بھی ان کے شیڈول میں شامل ہے۔ وزیر اعظم کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وہ پہلی بار ہندوستان تشریف لائے ہیں۔
aXA6IDE4LjExOC4xOTMuMjMyIA== ejasoft island