ہندوستان: خواتین کھلاڑیوں کے لئے "بی بی سی انڈین سپورٹس وومن آف دی ایئر ایوارڈ"
24 جولائی سے ٹوکیو میں اولمپکس گیمز شروع ہونے والے ہیں اور دنیا بھر کے ایتھلیٹس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ انڈیا کے ایتھلیٹس بھی میڈلز جیت کر لانے کی امید میں ٹریننگ کیمپوں میں زبردست تیاریوں میں مصروف ہیں۔

بی بی سی کے مطابق سنہ 2000 میں ہونے والے سڈنی اولمپکس سے اب تک ہندوستان نے 13 اولمپکس میڈل جیتے ہیں اور ان میں سے پانچ میڈلز صرف خواتین نے حاصل کئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پہلی مرتبہ بی بی سی نے انڈیا کی بہترین خاتون کھلاڑیوں یا ایتھلیٹس کی خدمات کو سراہنے کے لئے "بی بی سی انڈین سپورٹس وومن آف دی ایئر ایوارڈ" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس ایوراڈ کا مقصد کھیلوں کے میدان میں عورتوں کی خدمات اور کامیابیوں کا جشن منانا ہے۔
یاد رہے کہ سنہ 2016 کے ریو اولمپکس میں پہلوان ساکشی ملک اور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے انڈیا کے لئے دو میڈل جیتے تھے۔ ساکشی ملک پہلوانی میں انڈیا کے لئے اولمپک میڈل جیتنے والی پہلی پہلوان خاتون تھیں۔