ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 0-5 سے ہرا کر رقم کی تاریخ
ہندوستانی ٹیم نے پہلی بار نیوزی لینڈ میں ٹی-20 سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔
ہندوستانی ٹیم نے پہلی بار نیوزی لینڈ میں ٹی-20 سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔
نیوز 18 کے مطابق ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے ابتدائی چاروں مقابلوں کی طرح پانچویں ٹی-20 میچ میں بھی شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا ہے۔ لمحہ در لمحہ بدلتے ہوئے اس مقابلے میں بھی بازی ہندوستانی ٹیم کے ہاتھ لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 7 رنوں سے جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے اور اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم نے پہلی بار نیوزی لینڈ میں ٹی-20 سیریز جیت کر تاریخ بھی رقم کردی ہے۔
ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے تین وکٹ پر 163 رن بنائے تھے۔ روہت شرما نے 41 گیندوں پر سب سے زیادہ 60 رن بنائے تھے اور کے ایل راہل کے بلے سے بھی 45 رن نکلے تھے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 156 رن ہی بنا سکی تھی۔ نیوزی لینڈ کے لئے کالن منرو نے 30 گیند پر 5 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رن بنائے تھے اور راس ٹیلر نے 47 گیند پر 5 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ ٹیم انڈیا کے لئے جسپریت بمراہ نے تین اور شاردل ٹھاکر اور نودیپ سینی نے دو دو وکٹ حاصل کئے تھے۔
aXA6IDE4LjIyMi4xNDUuMTQ0IA==
ejasoft island