کھیل
ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر منایا یوم جمہوریہ کا جشن
انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرلی ہے۔
انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرلی ہے۔
نیوز 18 کے مطابق ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 132 رن بنائے تھے اور اس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے 18 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 135 رن بنا کر 7 وکٹوں سے جیت حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم انڈیا کی طرف سے کے ایل راہل نے ناٹ آؤٹ 57 رنوں کی اور شریس ایئر نے 44 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی ہے۔ یاد رہے کہ ٹیم انڈیا نے 15 گیند باقی رہتے ہوئے جیت حاصل کرلی ہے۔
aXA6IDMuMTM5LjgwLjIxNiA=
ejasoft island