بنگلادیش كى طرف سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیاہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیاہے۔
نيو وان کے مطابق بنگلادیش ٹیم کی قیادت مؤمن الحق کریں گے، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین، محمود اللہ، محمد مٹھن، لٹن داس، تاج الاسلام، نعیم حسن، عبادت حسین، ابو زید چوہدری، الامین حسین، روبیل حسین اور سومیا سرکار ٹیم میں شامل ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم آج 4 فروری کو ڈھاکا سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
خيال رہے کہ قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ جس میں اظہر علی کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی۔
یاد رہے کہ دیگر کھلاڑیوں میں عابدعلی، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین آفریدی،حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، اسد شفیق، بابراعظم، بلال آصف، فواد عالم، شان مسعود، محمد عباس، عثمان شنواری، یاسرشاہ ٹیم میں شامل ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMi4xMjEuMTU2IA== ejasoft island