انڈر 19کرکٹ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ پاکستان سے آج
کرکٹ میں 19 سال تک کی عمر کے ICC عالمی کپ-2020 کے سیمی فائنل میں آج ہندوستان کا مقابلہ اپنے دیرینہ حریف پاکستان سے ہوگا۔
کرکٹ میں 19 سال تک کی عمر کے ICC عالمی کپ-2020 کے سیمی فائنل میں آج ہندوستان کا مقابلہ اپنے دیرینہ حریف پاکستان سے ہوگا۔
ہم نيوز كے مطابق پاکستان نے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، دوسری طرف ہندوستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والا یہ میچ دن میں ایک بجے شروع ہو گا۔
اس سے قبل بھی دونوں ٹیمیں گذشتہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ٹکرائی تھیں جس میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اور ہندوستان کی کارکردگی مؤثر کن رہی ہے دونوں ٹیمیں متعدد بار عالمی کپ جیت چکی ہیں۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں انڈر 19 ورلڈ کپ میں نو مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، پاکستانی ٹیم نے پانچ جبکہ ہندوستان نے چار مرتبہ جیت حاصل کی ہے۔
aXA6IDMuMTQuMTQyLjExNSA= ejasoft island