کرکٹ: راس ٹیلرکی شاندار سنچری سےنیوزی لینڈ کافاتحانہ آغاز
نیوزی لینڈ نے ٹی ۔20سیریز میں 0۔5 کی شکست کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ونڈے سیریز میں شاندار شروعات کی ہے اور ہندوستان کے بڑے اسکورکو حاصل کرکے 0-1 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔
نیوزی لینڈ نے ٹی ۔20سیریز میں 0۔5 کی شکست کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ونڈے سیریز میں شاندار شروعات کی ہے اور ہندوستان کے بڑے اسکورکو حاصل کرکے 0-1 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔
نیوز 18 کے مطابق نیوزی لینڈ کے جارح بلےباز راس ٹیلرکی ناقابل شکست 109 رنوں کی شاندار سنچری اور سلامی بلے باز ہنری نکولس (78) اور کپتان ٹام لاتھم (69)کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہندستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں بدھ کے روز 4 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹی ۔20سیریز میں 0۔5 کی شکست کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ونڈے سیریز میں شاندار شروعات کی ہے اور ہندوستان کے بڑے اسکورکو حاصل کرلیا ہے۔
ہندوستان نےشریس ائیر (103)کی سنچری اور وکٹ کیپر لوکیش راہل (ناٹ آؤٹ 88) اور کپتان وراٹ کوہلی (51)کی نصف سنچریوں کے ساتھ 4 وکٹوں پر347 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا، لیکن ہندوستانی گیندبازوں کی بے سمت گیندبازی کی وجہ سے اس اسکورکا پیچھا نیوزی لینڈ نے آسانی کے ساتھ کر لیاہے۔
aXA6IDE4LjIyMi4xNjIuMjE2IA== ejasoft island