پاکستان نے چین کو ایک بار پھر اپنی حمایت کا یقین دلایا
پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف مہم میں چین کو ایک بار پھر اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف مہم میں چین کو ایک بار پھر اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
چین میں پاکستان کی سفیرنغمانہ ہاشمی نے یہ یقین دہانی بیجنگ میں صحافیوں کے ساتھ سوال و جواب کی ایک نشست میں کرائی۔انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی صحت و تحفظ کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا سفارتخانہ بھی پاکستانی طلبہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور طلبہ کیلئے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، جہاں ہمارے افسر کالیں سننے اور ای میل دیکھنے کے لئے چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں اور پاکستانی طلبہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے عہدیدار وین یاؤ یاؤ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ خصوصاًطبی آلات کے عطیے اور پروازیں جاری رکھنے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
aXA6IDMuMjIuMTcxLjEzNiA= ejasoft island