کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ، مہم 16 فروری تک رہے گی جاری
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق پولیو مہم کراچی کے تمام 6 اضلاع میں جاری رہے گی، جس کا ہدف 5 سال سے کم عمر بچے ہیں۔
کراچی میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیاہے، جو رواں ماہ کی 16 تاریخ تک جاری رہے گی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق پولیو مہم کراچی کے تمام 6 اضلاع میں جاری رہے گی، جس کا ہدف 5 سال سے کم عمر بچے ہیں۔
نوائے وقت کے مطابق دوسری جانب ملک بھر میں انسداد پولیو ویکسین مہم کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، 5 روزہ مہم کا مقصد 5 سال سے کم عمر تقریبا 4 کروڑ بچوں کو ویکسین دینا ہے۔5 روزہ قومی پولیو مہم 17 فروری سے 21 فروری تک جاری رہے گی،جس کا مقصد پاکستان کے طول و عرض میں رہنے والے 5 سال تک کی عمر کے تقریبا 4 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے ایک عہدیدار کے مطابق کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے انعقاد کے پیش نظر شہر میں مہم کی تاریخوں کو تبدیل کر کے 10 فروری سے 16 فروری تک کردیا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjExOC4yLjE1IA== ejasoft island