پاکستان: کم عمر تیز گیند باز نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں رقم کی نئی تاریخ
پاکستان کے 16 سالہ تیز گیند باز نسیم شاہ نے دوسری اننگز کے دوران مسلسل تین گیندوں پر بنگلہ دیش کے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کر کرکے ایک نیا عالمی رکارڈ قائم کر دیا ہے۔
پاکستان کے 16 سالہ تیز گیند باز نسیم شاہ نے دوسری اننگز کے دوران مسلسل تین گیندوں پر بنگلہ دیش کے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کر کرکے ایک نیا عالمی رکارڈ قائم کر دیا ہے۔
نیوز 18 کے مطابق پاکستان کے 16 سالہ تیز گیند باز نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تاریخ رقم کردی ہے۔ دوسری اننگز کے دوران نسیم شاہ نے مسلسل تین گیندوں پر بنگلہ دیش کے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔
نسیم شاہ نے پہلے نجم الحسین ، پھر تاج الاسلام اور اس کے بعد محمود اللہ کو آوٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ نے 41 ویں اوورس کی چوتھی گیند پر نجم الحسین کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا ہے اور یہ وکٹ ڈی آر ایس کے ذریعہ ملا ہے اور اس کی اگلی گیند پر تاج الاسلام بھی ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے اور آخری گیند پر نسیم شاہ نے محمود اللہ کو سلیپ میں کیچ آوٹ کروا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjEwMi4yMzkg ejasoft island