کھیل
پاکستان: یونائیٹڈ کرکٹ ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب
پی ایس ایل فائیو کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پی ایس ایل فائیو کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 183 رن کا ہدف دیا تھا، یونائیٹڈ کی ٹیم نے آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر اس ہدف کو حاصل کرلیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 52 رن کی شاندار اننگ کھیلی ہے، کولن انگرام 30 اور ڈیوڈ ملان 22 رن بنا کر نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کو محمد حفیظ کی 98 رن کی اننگ اور شاہین شاہ آفریدی کی 4 وکٹیں بھی شکست سے نہ بچا سکیں۔
aXA6IDEzLjU5LjE1NC4xNDMg ejasoft island