پی ایس ایل5: آج کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا
پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں یہ مقابلہ راول پنڈی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے ہوگا۔ کراچی کی ٹیم کی قیادت عماد وسیم جبکہ اسلام آباد ٹیم کی کپتانی شاداب خان کریں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں یہ مقابلہ راول پنڈی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے ہوگا۔ کراچی کی ٹیم کی قیادت عماد وسیم جبکہ اسلام آباد ٹیم کی کپتانی شاداب خان کریں گے۔
قبل ازیں راول پنڈی میں ہفتہ کے روز شدید بارش کے باعث پاکستان سپر لیگ 5 کا اسلام آباد یونائیٹد اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے اور میچ راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا میدان گیلا ہونے کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ نے منسوخ کیا ہے۔
سچ ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ 5 کے اب تک کے میچوں کے بعد ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی 5، 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، پانچویں پوزیشن پر کراچی کنگز کے دو پوائنٹس ہیں جبکہ لاہور قلندرز اپنے تمام میچ ہارنے کے باعث آخری نمبر پر ہے۔
aXA6IDMuMTQxLjEwLjExNiA= ejasoft island