سیاست
عارف علوی: ملک سے دہشتگردی و انتہا پسندی جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے
پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سانحۂ پشاور کے حوالے سے کہا ہے کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سانحۂ پشاور کے حوالے سے کہا ہے کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
دنيا نيوز کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ اے پی ایس پشاور کی پانچویں برسی کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 5 سال قبل اے پی ایس کے ننھے فرشتوں اور اساتذہ کے قتل عام کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی ہے اور اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو بھی نہیں روک سکتا ہے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ اس دن کی یاد میں ہم دوبارہ یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔