آج عمران خان بحرین کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے ہوں گے سرفراز
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج بحرین پہنچیں گے، وہ بحرین کے قومی دن کی کلیدی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ عمران خان کو اس موقع پر بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ديا جائے گا۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج بحرین پہنچیں گے، وہ بحرین کے قومی دن کی کلیدی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ عمران خان کو اس موقع پر بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ديا جائے گا۔
شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان بحرین کا دورہ کر رہے ہیں۔ نوائے وقت کے مطابق دورے کے دوران بحرین کے ولی عہد سے وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔
شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ریاست کے قومی دن پر وزیر اعظم پاکستان کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق عمران خان کی قیادت میں آج پیر 16 دسمبر کو کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی بحرین پہنچے گا۔
وزیراعظم عمران خان اور شاہ بحرین حمدبن عیسیٰ الخلیفہ کی آپس میں ملاقات بھی ہوگی۔ اور دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ امور اور علاقائی و عالمی صورت حال سمیت باہمی اقتصادی و سماجی تعاون پر تفیصلی گفتگو بھی ہوگی۔
aXA6IDMuMTcuNTguMTU1IA== ejasoft island