آرنلڈ شوازینگر کا اپنا ہم شکل روبوٹ بنانے پر روسی کمپنی پر مقدمہ
معروف اداکار اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازینگر نے روس کی ایک روبوٹک کمپنی پر 10 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے، شوازینگر کا کہنا ہے کہ کمپنی کا بنایا گیا روبوٹ ان سے ملتا جلتا ہے۔
ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار آرنلڈ شوازینگر نے ایک روسی روبوٹک کمپنی پر اپنا ہم شکل روبوٹ بنانے پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق معروف اداکار اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازینگر نے روس کی ایک روبوٹک کمپنی پر 10 ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے، شوازینگر کا کہنا ہے کہ کمپنی کا بنایا گیا روبوٹ ان سے ملتا جلتا ہے۔
روبوٹ شوازینگر کا صرف ہم شکل ہی نہیں بلکہ اس کا نام بھی شوازینگر ہی رکھا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ان کے تیار کئے گئے روبوٹ مختلف مشہور شخصیات سے مشابہت رکھتے ہیں اور اپنے اندر منفرد خصوصیات رکھتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوازینگر سے کئی بار درخواست کی تھی کہ وہ اس روبوٹ کی تیاری کے لئے ایک عدد تصویر کھنچوائیں لیکن انہوں نے منع کردیا۔